نصیر آبا د ، باباکوٹ میں رشتہ کے تنازع پر مسلح ملزمان نے گھرمیں گھس کر تین افرادکو قتل کردیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:55

ڈیرہ مراد جمالی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) نصیر آبا د کے علاقے باباکوٹ میں رشتہ کے تنازع پر مسلح افرادنے گھرمیں گھس کر تین افرادکو قتل کردیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کی گرفتارکے لئے تلاش شروع کردی۔ ایس ایچ اوباباکوٹ عبدالخالق زہری کے مطابق نصیر آباد کے علاقے گوٹھ پلانی میں نامعلوم مسلح افرادنے رشتہ کے تنازعے پر گھرمیں گھس کر امام الدین اس کے بیٹے حضوربخش ،اورپانچ سالہ بیٹی صغراں کو آتشی اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

وجہ رشتہ کا تنازعہ بتایا گیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آورافرادکی تعدادتین چار بتائی گئی ہے علاقے کی ناکہ بندی کرکے قاتلوں کی گرفتارکے لئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے نعشوں کو ورثا کے حوالے کردیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ڈی پی او نصیر آباد ملک محمد سلیم نے بتایا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انشاء اللہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا تمام علاقوں کی ناقہ بندی کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :