Live Updates

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اور ہنگامہ خیز اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:55

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اور ہنگامہ خیز اجلاس کل اتوار کویہاں بنی گالہ میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوگا ، اجلاس میں تحریک انصاف پارلیمنٹ میں واپس جانے اور پیر کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت بارے فیصلہ کرے گی ، تحریک انصاف میں پارلیمنٹ میں واپسی بارے اختلاف رائے کی وجہ سے اجلاس میں گرما گرم بحث متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحریک انصاف میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک ، سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصر اور اسد عمر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد پارلیمنٹ میں واپسی کے حق میں ہے تاہم پارٹی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین ، اعظم خان سواتی اور بعض دیگر مرکزی رہنماؤں پر مشتمل ایک گروپ پارلیمنٹ میں واپسی کا مخالف اور سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے مڈٹرم انتخابات کی راہ ہموار کرنے کا حامی ہے تاہم خود عمران خان متعدد بار جوڈیشل کمیشن بننے کی صورت میں پارلیمنٹ میں واپسی کا عندیہ دے چکے ہیں اس لئے غالب امکان ہے کہ آج پی ٹی آئی کی کور کمیٹی پیر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :