کوہاٹ،جنگل خیل میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ، 4 افرادزخمی

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:55

کوہاٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 ا فراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس میں کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق زخمی افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس وین میں ملزم کو پیشی کیلئے لایا جارہا تھا ، فائرنگ کاواقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔