امریکا میں پاکستانی نژاد شہری سمیت 2 خواتین دہشت گردی کے الزام میں گرفتار،عدالت میں پیش

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) امریکی پولیس نے پاکستانی نزاد شہری سمیت 2 خواتین کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرکے عدالت ٍمیں پیش کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس نے خفیہ آپریشن کرکے کوئنز کے علاقے سے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا، گرفتار کی گئی خواتین میں سے ایک کی شناخت پاکستانی نڑاد امریکی شہری آسیہ صدیقی اور دوسری سفید فام امریکی نویل ولینٹیز کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری کے بعد پولیس نے تین گیس ٹینک، ایک پریشر کْکر، کھاد اور بم بنانے کی ترکیب پر مشتمل تحریری نوٹ برآمد کیا ہے۔پولیس نے دونوں خواتین کو عدالت میں پیش کیا جہاں استغاثہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ آسیہ صدیقی کی شاعری القاعدہ کے ایک رسالے میں شائع ہوچکی ہے جب کہ ملزمہ نویل اسامہ بن لادن کو اپنا ہیرو اسلامی ریاست کا شہری قرار دیتی ہیں۔آسیہ صدیقی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ بے قصور ہیں جب کہ نویل کے شوہر نے بھی کہا ہے کہ ان کی اہلیہ ایک بہترین بیوی اور بہترین ماں ہیں،وہ نہیں سمجھتے کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہوں گی۔واضح کہ امریکا میں پہلی مرتبہ 2 خواتین کو دہشت گردی کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔