قومی کیوئسٹ ایشین انڈر 21 سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل چین روانہ ہونگے

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:08

قومی کیوئسٹ ایشین انڈر 21 سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل چین روانہ ..

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) قومی کیوئسٹ 16 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل (اتوار)براستہ سری لنکا چین روانہ ہوں گے ۔چمپئن شپ 7 سے 13 اپریل تک بیجنگ، چین میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق قومی کیوئسٹس کو میگا چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ویزے مل گئے ہیں اور تینوں کیوئسٹ آفیشلز کے ہمراہ آج اتوار کو سری لنکن ایئر لائن کے ذریعے کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے چین کیلئے روانہ ہوں گے۔ چمپئن شپ میں محمد فہیم، عبدالرحیم اور عامر طارق ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ شبیر حسین ٹیم مینیجر ، نوید کپاڑیا ریفری اور محمد اعظم ڈار پاکستان سپورٹس بورڈ نمائندے کے طور پر ٹیم کے ہمراہ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :