عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:08

عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ پرسوں سے شروع ہوگا

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان ٹیبل فیڈریشن کے زیراہتمام عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ماسٹرکپ ٹورنامنٹ ( پیر) سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی ہدایت پر6 اپریل کو عالمی ٹیبل فیڈریشن ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد ، پشاور اور کراچی میں ٹورنامنٹس منعقد ہونگے۔ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ٹاپ 32 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :