چیچہ وطنی کے علاقے غازی آباد میں چار بچوں کی ماں کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:06

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) چیچہ وطنی کے علاقے غازی آباد میں چار بچوں کی ماں کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،پولیس کے مطابق گاوٴں163،نائن ایل کے رہائشی محنت کش منظور حسین کی بیوی انور بی بی اپنے گھر میں سورہی تھی جوکمرے میں مردہ پائی گئی،لواحقین کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا خاوند محنت مزدوری کیلئے لاہورگیا ہوا تھا جس کی غیر موجودگی میں متوفیہ کو زہریلی چیز کھلا کرہلاک کردیاگیا ،پولیس نے تحصیل ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی اور متوفیہ کے قتل کے شبہ میں اسکی پڑوسن رفیہ بی بی اوراسکے خاوند حنیف کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے،انور بی بی چار بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :