ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں تیزی کا رجحان

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:53

ٹوکیو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا۔ ایم ایس سی آئی براڈ سیٹ انڈیکس آف ایشیائک شیئرز ایکس جاپان میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج کا نکی 225 انڈیکس 0.37 فیصد اپ رہا جبکہ چائنا سٹاکس ابتداء میں مندی کے بعد سنبھل گئے۔ شنگھائی کا کمپوزٹ انڈیکس 0.85 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ، جکارتہ، سنگاپور، ممبئی، سڈنی، ویلنگٹن، منیلا اور تائیوان کی سٹاکس مارکیٹس عوامی تعطیل کی وجہ سے جمعہ کو بند رہیں۔ وال سٹریٹ نیویارک کے ڈوجونز انڈیکس میں 0.37 فیصد، ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 0.35 فیصد اور ناسدک انڈیکس میں 0.14 فیصد اضافہ ہوا۔ انٹرنیشنل سپاٹ مارکیٹ میں سونے کی سپلائی برائے مئی جون 1,197.48 ڈالر فی اونس میں ہوئی جو گذشتہ روز 1203.48 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی تھی۔