ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر دباؤ کا شکار

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:51

ٹوکیو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) ایشیائی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو دباؤ کا شکار رہا۔ ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 119.82 ین رہی جو کہ نیویارک ٹریڈ میں 119.77 پر بند ہوئی تھی۔ یورپ کی سنگل کرنسی یورو کی شرح تبادلہ 1.0879 ڈالر اور 130.16 ین رہی جو کہ یو ایس ٹریڈ کے مقابلے میں مساوی رہی۔

(جاری ہے)

امریکی ڈالرکی قدر دوسری ایشیائی کرنسیوں کے مقابلے میں ملے جلے رجحان کی حامل رہی۔ ڈالر 1.3577 سنگا پورین ڈالر، 1,093.88 جنوبی کورین وون، 31.06 تائیوانی ڈالر، 44.45 فلپائنی پیسوز، 13,024 انڈونیشیئن روپیہ، 32.47 تھائی باہت اور 62.50 بھارتی روپیہ میں تبدیل ہوا۔ آسٹریلین ڈالر 75.96 یو ایس سینٹ کا رہا جبکہ چینی یو آن کی شرح تبادلہ 19.31 جاپانی ین رہی۔ - See

متعلقہ عنوان :