بھارت کی تھر سے کوئلہ درآمد کرنے میں دلچسپی

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:51

دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر بھارتی توجہ کا مرکز بن گئے۔ بھارت کی خود مختار پاور کمپنیوں نے تھر سے کوئلہ درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔پاکستان دنیا کے ساتویں بڑے کوئلے کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے جبکہ بھارت میں پینسٹھ فیصد بجلی کوئلے سے پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دس سال کے دوران بھارت میں کوئلے کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث بھارتی انڈیپنڈنڈ پاور پروڈیوسرز تھر میں موجود کوئلہ درآمد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کو کوئلے کی برآمد کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ صوبہ سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ تھر میں کوئلے کی پیداواری صلاحیت کو سالانہ ایک کروڑ ٹن تک بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے بعد برآمد میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :