جماعت اسلامی نے صدیق کانجوکے بیٹے کی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت پر توجہ دلاؤنوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروادیا
ہفتہ 4 اپریل 2015 14:48
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے لاہور میں سابق وفاقی وزیرصدیق کانجو کے بیٹے کی فائرنگ سے راہگیر بچے کی ہلاکت پر توجہ دلاؤنوٹس پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا۔
(جاری ہے)
جمع کروائے گئے توجہ دلاؤنوٹس میں کہاگیا ہے کہ ”کیایہ درست ہے کہ مورخہ2اپریل2015کے قومی اخبارات کی خبرکے مطابق سابق وفاقی وزیرصدیق کانجوکے بیٹے کی فائرنگ سے راہگیر بچہ ہلاک ہوگیا،کیولری گراؤنڈمیں تین گاڑیاں ٹکرانے پر یہ جھگڑاہواتومصطفی کانجونے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کی زد میں آکرزین نامی بچہ ہلاک ہوا،ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔اس کیس کی ایف آئی آر کس تھانے میں درج کی گئی ہے۔اس کی ایف آئی آر مہیاکی جائے نیزاس ضمن میں اب تک ہونے والی کاروائی سے ایوان کو آگاہ کیاجائے“۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.