صدر گوگیرہ،گھریلو حالات سے دلبرداشتہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:43

صدر گوگیرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) دوران ڈیوٹی پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر سرکاری گن سے خود کو گولی مار کر زندگی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی لطیف نامی نوجوان تھانہ کینٹ میں بطور ہیڈ کانسٹیبل تعینات تھا لطیف گھریلو حالات سے کچھ عرصہ سے پریشان تھا گزشتہ روز اس نے دوران ڈیوٹی اپنی سرکاری ریفل سے فائر مار کر خود کشی کر لی لطیف کی نعش کو اس کے ساتھیوں نے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق لطیف اپنے گھریلو معاملات کی وجہ سے کچھ عرصہ سے سخت پریشان تھا ۔

متعلقہ عنوان :