ضلع لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے چھ فریقی اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کیلئے فارمولہ طے پاگیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 14:17

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) ضلع لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے چھ فریقی اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم کیلئے فارمولہ طے پاگیا اور اس سلسلے میں 12رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے دودو اراکین شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سیف اللہ برادران ، جماعت اسلامی ، پی ٹی آئی ، پی پی پی ،جمعیت علماء اسلام س اور جمیعت علما ء اسلام نظریاتی پر مشتمل چھ فریقی اتحاد تشکیل دینے کے بعد ضلع لکی مروت کے 33یونین کونسلوں میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسمینٹ کیلئے 12رکنی با اختیا رکمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے کمیٹی میں سابق ایم این اے غلام الدین خان ، آمیر مشال خان ، ملک محمد ادریس خان ،عزیز اللہ خان ، سلیم نواز خان، ایڈوکیٹ اقبال حسین ، قسمت اللہ خان، مولانا حبیب اللہ خان حقانی ،عزت خان و دیگر رہنماء شامل ہیں چھ فریقی اتحاد نے بلدیات انتخابات کیلئے مضبوط اور اچھی شہرت رکھنے والے نوجوان و تعلیم یافتہ امید واروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :