کوئٹہ : صولت مرزا سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن مچھ جیل کو موصول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 13:35

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : صولت مرزا سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کا نوٹی فکیشن مچھ جیل کو موصول ہو گیا ہے.

(جاری ہے)

یاد رہے کہ صولت مرزا سے تفتیش کے لئے سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی جس کے لیے مچھ جیل کو نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے. نو ٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی جلد ہی صولت مرزا سے تفتیش کے لیے مچھ جیل کا دورہ کرے گی. جبکہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے مشھ جیل کی انتظامیہ کو ہدایات کی ہیں کہ صولت مرزا سے تفتیش کے لیے آنے والی جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کیا جائے.