سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی ، جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:35

گڑھی خدا بخش (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی36ویں برسی منائی گئی ۔گڑھی خدابخش میں لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔لنگر تقسیم کرنے کیلئے ایک گاڑی پر لایا گیا تو پیپلز پارٹی کے جیالوں نے گاڑی کو دیکھتے ہی نعرہ لگایا کہ نہ قیادت آئی نہ کچھ، لنگر آ گیا اور گاڑی کو گھیرے میں لے کر اس پر ٹوٹ پڑے۔ڈرائیور نے گاڑی دوڑائی تو سارا لنگر ضائع ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :