فیشن شو اور کیٹ واک کے ذریعے بے حیائی کا فروغ‘ عوامی وسماجی حلقوں اظہار افسوس

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:27

فیشن شو اور کیٹ واک کے ذریعے بے حیائی کا فروغ‘ عوامی وسماجی حلقوں اظہار ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)پاکستان کے مختلف شہروں میں فیشن شو اور کیٹ واک کے ذریعے بے حیائی کو فروغ دیئے جانے پر عوامی وسماجی حلقوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بے لگام بے حیائی کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے-عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کی انجمنیں بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں-عورت کو آج شو پیس بنا کرپیش کیا جارہا ہے اس سے بڑھ کر عورت کی اور کیا تذلیل ہو سکتی ہیں-جب برقعے اور نقاب کی بات آتی ہے تو خواتین کے حقوق کی انجمنیں بھی سامنے آ جاتی ہیں -عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک اسلامی ملک میں اس قدر بے حیائی نہ صرف ناقابل برداشت ہے بلکہ اللہ کے عذات کو بھی دعوت دینے کے مترادف ہے-اسلام کے آنے سے قبل عورت کی کوئی حیثیت نہ تھی لیکن اسلام آنے کے بعد عورت کو حقوق ملے یہاں تک کے ماؤں کے قدموں تلے جنت کہا گیا لیکن آج جس انداز سے عورت کو مختلف پروگراموں میں پیش کیا جا رہا ہے یہ سوائے اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے اور کچھ نہیں-کوئی غیرت مند شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ایسے پروگرام دیکھنے کی ہمت نہیں کر سکتا-عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فیشن شو اور کیٹ واک کرانے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ عورت جسے اسلام نے بڑی عزت دی ہے اس کوشوپیس بنا کر پیش کرنے کی کوئی جرات نہ کر سکے-