”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ منصوبے سے قوم کے بچے ملک کو اندھیرے سے نکال کر ترقی یافتہ بنائیں گے‘ خواجہ خاور رشید
ہفتہ 4 اپریل 2015 13:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) )سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب و ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ خاور رشیدنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے شروع کئے گئے”پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب“ کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے قوم کے بچے جدید تعلیم حاصل کرکے ملک کو اندھیرے سے نکال کر ترقی یافتہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم پر صرف اشرافیہ کا ہی حق نہیں اور نہ ہی تعلیم ان کی میراث ہے،یہ پنجاب کے ہر بچے کا حق ہے اور ہمیں یہ حق ان تک پہنچانا ہے۔دانش سکول سسٹم پر ایسے افراد تنقید کرتے رہے ہیں جنہوں نے خود پاکستان اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کیا۔(جاری ہے)
پنجاب میں سفارش کے بغیر ایک لاکھ سے زائد اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں ،صوبے میں سفارش،رشوت،کرپشن اوردھونس کے کلچر کو دفن کر دیا گیا ہے اور تمام اداروں میں بھرتیاں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکول کی بچیوں نے امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے بین الاقوامی سائنسی نمائش میں انرجی ٹربائن میں پانچویں پوزیشن حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز حکومت عوام دوست پالیسوں کو ہر جگہ سراہا جا رہا ہے اور صوبے میں تمام اراضی ریکارڈ کو کمپوٹرایزڈ کر دیا گیا جس سے اب سے عوام کو پٹواری کلچر سے نجات حاصل ہوا ہے اس کے علاوہ تمام خوردونوش کی اشیاء میں کمی کوبھی عوام کے تمام حلقوں میں سراہا جا رہا ہے جو موجودہ حکومت کی پالیسوں کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.