بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کا انجام قریب ہے‘میاں نذر موسیٰ

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:18

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کا انجام قریب ہے تحریک انصاف کی ملک گیر سطح بالخصوص شہر قائد کراچی میں بھرپور پذیرائی سے ایم کیو ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ عزیز آباد میں تحریک کے امیدوار عمران اسماعیل پر حملہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، تحریک کے کارکن اور عوام غنڈہ گردی کے اس کلچر کو برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں نذر موسیٰ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کراچی میں غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے، 25اپریل کو کنٹونمنٹ بورڈ کے امیدواران کامیابی حاصل کریں گے۔ کارکن اور مقامی قیادت انتخابی مہم کو موثر بنائیں گے اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار امیدوار خدمت کا نیا باب رقم کریں گے،انہوں نے کہاکہ الیکشن میں جیت پی ٹی آئی کے نظریہ اور انقلابی منشور کی ہو گی۔