حرمین شریفین کے تقدس و حرمت کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے‘ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:18

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)پاکستان اور ترکی کی طرف سے مقدس سرزمین سعودی عرب کی حفاظت کرنے کا اعلان خوش آئند بات ہے،حرمین شریفین کے تقدس و حرمت کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیں گے،شیطانی قوتیں اسلامی دنیا کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ٹاؤن کامونکے کے امیر ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی،سماجی سیاسی رہنما میاں عبدالشکور،سماجی رہنما محمد سعید اختر ڈار،مرکزی جمعیت اہلحدیث کامونکے کے امیر حافظ عبدالرحمان اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ،سعودی عرب حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کرے یہودی لابی حوثی باغیوں کی آڑ میں حرمین شریفین پر حملہ کرنا چاہتی ہیں، مسلمان اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے اس سازش کو ناکام بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام اسلامی ممالک کو حرمین شریفین کے تحفظ کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرے اسلامی سربراہی کانفرنس بلائے تاکہ کفر کی سازش کو ناکام بنایا جا سکے۔