ووسٹرشائر کو سعید اجمل کی واپسی کا انتظار

ہفتہ 4 اپریل 2015 13:01

ووسٹرشائر کو سعید اجمل کی واپسی کا انتظار

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) انگلش کاؤنٹی ووسٹرشائر کو پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی واپسی کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

کاؤنٹی نے آئی سی سی سے ایکشن کلیئر ہونے کے بعد سعید سے فروری میں دوبارہ معاہدہ کیا تھا ،پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر اپریل، مئی میں دورئہ بنگلہ دیش پر ہوگی، ووسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو رہوڈز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے خبر کا انتظار کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ سعید اس مرتبہ بھی ہمیں سیزن کے اختتامی مراحل میں کچھ میچز کیلیے دستیاب ہوجائینگے۔