دی رائزنگ سٹار پبلک سکول پنجمن صوابی میں پہلی سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، کثیر تعداد میں مہمانوں کی شرکت
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:50
صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) صوابی میں واقع دی رائزنگ سٹار پبلک سکول پنجمن صوابی میں گذشتہ روز تقسیم انعامات کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سکول انتظامیہ، اساتذہ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا کے نمائندگان اور دیگرافراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں ہلال پبلک سکول پنجمن صوابی کے پرنسپل ظاہر شاہ، پشاور پبلک سکول کے سابق پرنسپل محمد ادریس، عبدالولی خان یونیورسٹی آف مردان جیالوجی یپارٹمنٹ کے انچارج رفیق احمد اورگورنمنٹ ہائی سکول جھنڈا صوابی کے سابق پرنسپل انورالحق نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔
۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ترجمہ کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد سکول کے سابق پرنسپل عبدالعزیز اور موجودہ پرنسپل جنید احمد نے تقریب میں شریک تمام آئے ہوئے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا اورپوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارک باد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
بعد ازاں طلباء و طالبات ملی نغموں کی دھن سے فضا کو مسحور کن کر دیا اور مختلف خاکوں کی پرفارمنس پیش کرتے ہوئے شرکاء کے دل جیت لئے جس کی بدولت طلباء و طالبات نے آئے ہوئے مہمانو ں سے خوب داد وصول کی۔
اس موقع پر خصوصی مہمانوں نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے طلبا ء و طالبات کی قابلیت اور لگن اور سکول سٹاف کی انتھک محنت کوسراہا اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔تقریب میں محمد ادریس، انورالحق، ظاہر شاہ ،رفیق احمد، جواد احمد، عبدالعزیز، فدا محمد، شاہین خان، نجیب ا للہ، علی شیر اور دیگر نے پوزیشن ہولڈرزطلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور شاندار نتائج پر سکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء و طالبات کے والدین کو مبارکباددی جبکہ سکول سٹاف میں سے بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹس اور کیش ایوارڈز بھی دیئے گئے سکول انتظامیہ کی طرف سے پروگرام آرگنائزر عامر خان کو بھی بہترین انتظامات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔۔ کمپئرنگ کے فرائض معاذ احمد نے سرانجام دیتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اورپوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔اور دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.