شیخو پورہ،زہر یلا کھانا کھانے سے 4 بہن بھائیوں کی حالت غیر،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:50

شیخو پورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)شیخو پورہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 4 بہن بھائیوں کی حالت غیر ہوگئی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ کے علاقے رحمن پورہ میں ہفتہ کے روز علی الصبح ماں نے بچوں کو ناشتہ بنا کر دیا جس کے کھانے سے 4 بچوں کی حالت خراب ہوگئی اور بے ہوش گئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال شیخو پورہ میں منتقل کر دیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چار بچے جن میں 2 بھائی اور2 بہنیں شامل ہیں زہریلا کھانا کھانے سے حالت غیر ہوگئی ہے جن کی حالت تشویشناک ہے