سعودی عرب میں جنگی صورتحال ،300 پاکستانی مدینہ ائیرپورٹ پر پھنس گئے

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:45

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) سعودی عرب میں جنگی صورتحال کے باعث کلیئرنس نہ ملنے پر تین سو پاکستانی مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر پھنس گئے ، اکثریت عمرہ زائرین کی ہے۔تین سو سے زائد پاکستانی مدینہ منورہ ائیر پورٹ پر تین روزسے وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ائیر لائن نے پاکستانیوں کو مدینہ منورہ سے ریاض اور پھر لاہور لانا تھا۔ مسافروں کا کہنا ہے وہ پاکستانی سفارت خانے کی عدم دلچسپی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ یمن سے جنگ کے باعث سعودی حکومت کلئیرنس کے بعد غیر ملکیوں کو جانے کی اجازت دے رہی ہے ایسے میں ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

متعلقہ عنوان :