ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کی منسوخی کے لیے کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی انسداددہشگردی کی عدالت سے منظوری کی گئی ضمانت کی منسوخی کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت عدالت عالیہ کا دورکنی بینچ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس جمعرات کے روز کرے گا۔ ایف آئی اے کے پراسیکوٹر نے ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منسوخی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھاہے۔

متعلقہ عنوان :