اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈرون حملہ کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ منگل کے روزکرے گا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جنوبی وزیرستان کے علاقہ 2010 ء میں ہونے والے ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے دوافراد کے قتل کے مقدمہ کے اندراج کے لیے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیاگیاہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ منگل کے روز ڈرون حملہ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے ڈرون حملہ میں ہلاک ہونے والے دوافراد کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے ۔ گزشتہ سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آئی جی پولیس اسلام آباد طاہر عالم کو عدالت میں طلب کرکے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کی تھی