انتخابی دفتر پر حملے سے ایم کیوایم کے جمہوری طرزعمل کاپول کھل گیا،عمران خان
ہفتہ 4 اپریل 2015 12:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دفتر پر ہونے والے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایم کیوایم صرف فاشسٹ طریقہ کارسے جیت سکتی ہے، کیمپ آفس پر ہونے والے حملے کے بعد ایم کیو ایم کے جمہوری طرز عمل کا پول کھل گیا ہے تاہم ایم کیو ایم کی جارحیت نے ہمیں مزید ثابت قدم بنا دیا ہے، الطاف حسین کی پْرتشدد سیاست سیبرطانوی حکومت کو آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ کریم آباد میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری تھی کہ اس دوران ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی جب کہ اس موقع پر کچھ مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا الیکشن کیمپ اکھاڑ دیا اور کیمپ پر انڈوں کی بارش کردی، مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.