روس کی یمن تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:40

روس کی یمن تنازع کے پرامن حل کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) روس نے یمن کے مسئلے کے پرامن سیاسی وسفارتی حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ سرکاری ریڈیوسے گفتگو کرتے ہوئے روس کے سفیر الیکسی وائی دیدوف نے کہا کہ عالمی برادری کو اس مسئلے کے پرامن حل کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ پاک افغان تعلقات کے حوالے سے سفیر کا کہنا تھا کہ یہ مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقاصد کے حصول کیلئے افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ روسی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ پاک روس دفاعی تعاون کے حوالے سے الیکسی دیدوف نے کہا کہ دونوں ملکوں نے فوجی تعاون کے کئی معاہدے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے زیادہ کام ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :