دورہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ نے تینوں فارمیٹس کے لیے سکواڈزکا اعلان کر دیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:36

دورہ انگلینڈ ، نیوزی لینڈ نے تینوں فارمیٹس کے لیے سکواڈزکا اعلان کر ..

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اپریل ۔2015ء ) دورہ انگلینڈ کے لیے نیوزی نے تینو ں فارمیٹس کے لیے ٹیموں اعلا ن کر دیا ہے ، اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل اور میٹ ہنری کی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آل راؤنڈر مائیکل سینٹنر کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ سکوا ڈ میں برینڈن میکولم ، کین ولیمسن ، ٹم ساؤتھی ، ٹرینٹ بولٹ ، روس ٹیلر ، کورے اینڈرسن ، گرانٹ ایلیٹ ، میٹ ہنری ، ٹام لیتھم ، لیوک رونچی ، ہمیش ردر فورڈ ، نیل ویگنر اور بی جے واٹلنگ شامل ہیں جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ میں برینڈن میکولم ، کین ولیمسن، ٹرینٹ بولٹ ، ٹم ساؤتھی ، کورے اینڈرسن ، روس ٹیلر ، مچل میکلینیگھن ، کورے اینڈرسن ، گرانٹ ایلیٹ ، مارٹن گپٹل ، میٹ ہنری ، ٹام لیتھم ، نیتھن میکولم ، ایڈم ملنے ، لیوک رونچی اور ، مائیکل سینٹنر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

نیو زی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ مارٹن گپٹل کو ٹیسٹ سکوا ڈ میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیوں کہ وہ کسی بھی بیٹنگ پوزیشن پر کھیل سکتے ہیں اور لارڈز میں 21مئی سے شیڈول پہلے ٹیسٹ سے قبل دو وارم اپ میچز میں عمدہ پرفارمنس دیکر اپنی جگہ مزید مضبوط کرسکتے ہیں ۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل مائیکل سینٹر نے فورڈ ٹرافی میں ناردرن ڈسٹرکٹس میں 36.22کی اوسط سے 326رنز بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی لیفٹ آرم سپن باؤلنگ کے ذریعے 36.09کی اوسط سے 11شکار بھی کیے تھے ۔