ڈیرہ مرادجمالی،دیرینہ دشمنی پرفائرنگ،ایک ہی خاندان کے 3 افرادجاں بحق

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:28

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء )ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے میاں بیوی اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے گوٹھ پلیا خان میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے گھر میں سوئے میاں بیوی اور ان کی سات سالہ بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔ لاشوں کو ڈیرہ مراد جمالی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔