سرگودھا پولیس نے چرس 4323گرام، افیون 110گرام، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 12:20

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) سرگودھا پولیس نے چرس 4323گرام، افیون 110گرام، ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے محمدطیب سکنہ بلاک نمبر 9 سے چرس 1300گرام معہ وٹک رقم 2500روپے، تھانہ پھلروان پولیس نے نعیم عارف سکنہ چک 22جنوبی سے چرس 1013 گرام، علی باز خان سکنہ ہری پورسے چرس 2010گرام، تھانہ سٹی پولیس نے عتیق الرحمن سکنہ مقام حیات سے افیون 110گرام برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد اختر سکنہ حیدرآباد ٹاؤن سے پسٹل 30بور معہ 3گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :