لاہور : زین قتل کیس ، زین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 12:11

لاہور : زین قتل کیس ، زین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی۔

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : لاہور میں کیولری گراؤنڈ میں مصطفٰی کانجو اور گارڈز کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے زین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے. ہوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق زین کی موت ایک گولی لگنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے.

(جاری ہے)

زین کو گردن میں ایک گولی لگی جو اس کی موت کا باعث بنی. پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق زین کو سامنے سے گردن میں گولی لگی جو ہڈی توڑتی ہوئی پیچھے سے نکل گئی. یاد رہے کہ پولیس نے زین قتل کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کو عدالت میں پیشی کے بعد جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا .

متعلقہ عنوان :