Live Updates

کراچی : تحریک انصاف پارٹی کرنے والی جماعت ہے، 23 اپریل کو ایم کیو ایم مزید مضبوط ہو جائے گی، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 اپریل 2015 11:45

کراچی : تحریک انصاف پارٹی کرنے والی جماعت ہے، 23 اپریل کو ایم کیو ایم ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 اپریل 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی کرنے والی اور پکنک منانے والی سیاسی جماعت ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کچھ دن عزیز آباد میں پکنک منائیں گے.

(جاری ہے)

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انتخابات کبھی بھی جذبات سے نہیں بلکہ محنت سے جیتے جاتے ہیں اور 23 اپریل کو ایم کیو ایم ایک مضبوط .جماعت کے طور پر سامنے آئی گی.فاروق ستار نے کہا کہ انتخابات تم ہمیں نظم و ضبط سے کام لینا ہو گا اور میری کارکنان سے اپیل ہے کہ ایم کیو ایم کو اتنے ووٹ ڈالیں کہ دوبارہ کبھی کوئی جماعت جناح گراؤنڈ میں آ کر ہمیں للکار نہ سکے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات