رابطہ کمیٹی اور این اے 246سے ایم کیو ایم امیدوار کنور نوید جمیل کا نجی ٹی وی کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی دھمکیوں پر اظہارتشویش

جمعہ 3 اپریل 2015 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عزیز آباد میں دوران کوریج نجی ٹی وی کی ٹیم کے ارکان کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نجی ٹی وی نیوز ٹیم کودھمکیاں دینا انتہائی قابل افسوس عمل ہے اور شرپسند عناصر کی یہ کاروائی کسی طور بھی آزاد صحافت کے زمرے میں نہیںآ تی ہے ۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم آزاد ی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافتی اقدار اور روایت کے فروغ کیلئے اپنا ہر سطح پر کردار ادا کرتی رہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ نجی ٹی وی نیوز ٹیم کے ارکان کو دھمکیاں دینے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء این اے 246کی نشست پر نامزد متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست امیدوار کنور نوید جمیل نے بھی عزیز آباد میں نجی ٹی وی کی ٹیم کو شرپسند عناصر کی جانب سے دھمکیاں دینے پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی یہ کارروائی آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این اے 246کی انتخابی سرگرمیوں کی کورریج کرنا ہر نیوز چینل کی ذمہ داری ہے اور نجی ٹی وی چینل کی ٹیم کے ارکان کو جن شرپسند عناصر نے دھمکیاں دیں ہیں انہیں قانون کی سخت گرفت میں لایاجائے ۔

کنو رنوید جمیل نے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز چینل کی ٹیم کے ارکان کو دھمکیاں دینے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورعوام و کارکنان ایسے شرپسند عناصر پر کڑی نگا رکھیں ۔ #

متعلقہ عنوان :