خواتین تاجراپنے مابین اختلافات کو ختم کرکے ایک دوسرے کا بازوبن کر اپنے مفاد کی جنگ لڑیں،ایس ایم منیر

فیڈریشن چیمبر آف کامرس سے مردوں کی جعلی ٹریڈ ایسوسی ایشنز کا خاتمہ کریں گے، چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 3 اپریل 2015 22:52

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹوایس ایم منیر نے کہا ہے کہ خواتین تاجراپنے مابین اختلافات کو ختم کرکے ایک دوسرے کا بازوبن کر اپنے مفاد کی جنگ لڑیں، ہم فیڈریشن چیمبر آف کامرس سے مردوں کی جعلی ٹریڈ ایسوسی ایشنز کا خاتمہ کریں گے،ماضی میں ایف پی سی سی آئی عالمی نمائشوں کے حوالے سے بہت بدنام ہوچکی ہے تاہم اب خواتین تاجران سمیت حقداروں کو عالمی نمائشوں میں شرکت کے وسیع مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کوایف پی سی سی آئی کی ویمن انٹرپرینورز اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر فیڈریشن کے صدر میاں محمد ادریس،نائب صدرفہمیدہ جمالی،لاہور سے نائب صدر حمیداخترچڈھا، سابق نائب صدر ایس ایم نصیر،مسزمعصومہ،اسلام آباد سے نائب صدر فیڈریشن میاں اکرم فرید،ملک سہیل،حنامنصب خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اجلاس میں نائب صدوروسیم وہرہ،شاہنواز اشتیاق،عتیق میر،مہرین الٰہی،بیگم سلمیٰ احمد،مسز سلمیٰ مراد اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے کہا کہ خواتین تاجران کے مسائل دور کرنا ایف پی سی سی آئی عہدیداران اور لیڈران کی ذمہ داری ہے تاہم کام کرنے کے جذبہ سے سرشار خواتین فیڈریشن کی کمیٹیوں میں شامل ہوں تاکہ انکی جدوجہد کے نتیجہ میں انکی الگ ایف پی سی سی آئی بن سکے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ ویمن انٹرپرینورزمسائل اور تجاویزفراہم کریں تاکہ انہیں 18اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے ٹریڈ پالیسی اجلاس میں پیش کیا جاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ کنمنگ چائنا میں ہونے والی تجارتی نمائش کیلئے ایف پی سی سی آئی کو 100اسٹالز دیئے گئے ہیں جبکہ ٹی ڈی اے پی کے پاس بھی100اسٹالز کا کوٹہ ہے،خواتین جتنے بھی اسٹالز حاصل کرنا چاہیں وہ ایک ایک لاکھ روپے فی اسٹالز جمع کراکے حاصل کرسکتی ہیں۔فیڈریشن چیمبر کے صدر میاں ادریس نے کہا کہ خواتین کیلئے بھی کسٹم کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ سندھ میں بننے والی فیڈریشن کی ریجنل کمیٹی میں بھی خواتین تاجران ممبر بن کے صوبے کی تجارتی خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں اس کے ساتھ ہی وہ ایف پی سی سی آئی میں50ممالک کی بزنس کونسلز کی ممبر بنیں تاکہ انہیں مذکورہ ممالک کے ویزے حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا نہ رہے۔

انہوں نے کہا ہم نے ایگزی بیشنز کو پرائیویٹ کمپنی کی طرح چلانے کیلئے ایک ایونٹ کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں اور دنیا بھر میں ہونے والی نمائشوں میں ہم انہیں ایف پی سی سی آئی کا پارٹنر بنائیں گے،جو خواتین ٹریڈیشنل آئٹمز میں کام کررہی ہیں وہ ان نمائشوں میں ضرور حصہ لیں۔سابق نائب صدر ایس ایم نصیر نے کہا کہ پاکستانی خواتین تجارت کے فروغ کیلئے کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ انہیں عالمی تجارتی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع میسر آئیں۔ #

متعلقہ عنوان :