پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئر پرسن غنوی بھٹو کراچی سے لاڑکانہ المرتضی ہاؤس اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئی

جمعہ 3 اپریل 2015 22:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی شھید بھٹو کی چیئر پرسن غنوی بھٹو کراچی سے لاڑکانہ المرتضی ہاؤس اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ،4اپریل (آج) آٹھ بجے قرآن خوانی کی جائے گی ، جبکہ گڑھی خدا بخش بھٹو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئر مین فخر ایشیاء قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کی36ویں یوم شھادت کے موقعے پر پارٹی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام کو خطاب کریں گی ، المرتضی ہاؤ س کے پریس ترجمان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ جلسہ عام کو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کے صدر چودھری منیر حسین ،عمر سیال ، علی احمد پھلپوٹو،جاوید احمد ، سلیم شاہ ، سید اسلم شاہ، عنایت حسین بلوچ، تاج محمد ڈومکی اور دیگر مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب کریں گے ، قائد عوام شھید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش پر جلسہ عام کے پروگرام کی تقریب شرکت کے لئے ملک سے بلخصوص سندھ کے تما م اضلاع اور تحصیل میں سے پارٹی عہدیداران اور کارکنا ن کے بڑے قافلے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ،شہر بھر میں مختلف چوراہوں پر سبیلیں اور استقبالیہ کیمپیں قائم کردی گئی ہیں ،جبکہ جلسہ عام اختتا م ہونے کے بعد شھدا ء کی مزاروں پر حاضری دیکر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور خصو صی دعائیں کیجائیں گی۔