پاکستان پیپلز پارٹی کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ سندھ کی عوام کو بنیا دی سہولیات ان کے دروازے پر پہنچائی جائیں، فریال تالپور

جمعہ 3 اپریل 2015 22:45

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی ہمیشہ یہ خواہش رہی ہے کہ سندھ کی عوام کو بنیا دی سہولیات ان کے دروازے پر پہنچائی جائیں،ان خیالات کا اظہار ایم این اے فریال ٹالپرنے انڈس ہائی وے لاڑکانہ پورشن کی756.470ملین روپے کی لاگت سے مرمت اور مینٹیننس والے ترقیاتی کام کے سنگ بنیا د والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، یاد رہے یہ روڈ وگن بائے پاس سے رتو دیرو بائے پاس سے ملتا ہے اور اس روڈ کو ڈبل روڈ کرنے کی سمری بھی تیار کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب میڈم فریال ٹالپر نے 143.109ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانیوالے بیگم نصرت بھٹو گرلز ڈگری کالیج لاڑکانہ کا سنگ بنیاد رکھا،یہ کالیج 12کلاس رومز،8سائنس لائبریری، کمپیوٹر لیبارٹری،لائبریری، پرنسپال آفیس ،اسٹاف آفیس اور دیگر سہولیات پر مشتمل ہے ، اس موقعے پر میڈم فریال ٹالپر نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت سندھ میں تعلیم ،صحت ، روڈ راستوں سمیت ترقیاتی کام کا جال بچھا چکی ہے تاکہ مقامی سطح پر نوجوانوں اور پڑھے لکھے لڑکوں اور لڑکیوں کو ملک اور قوم کی خدمت کرنے کا موقع مل سکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول اور آصفہ پارٹی سے ناراض نہیں ہیں ،بختاور سیاست میں پہلے ہی موجود ہے ، جبکہ بختاور بھٹو زرداری اپنے نام سے منسوب این جی اوز کے لئے کام کر رہی ہیں اور وہ میرے ساتھ پارٹی کے فلا حی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارٹی کی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہیں ، انہوں نے لاڑکانہ ڈویزن سے منتخب ہونے والے نمائندگان ، پارٹی عہدیداروں کو ووٹر لسٹیں جلد از جلد مکمل ککے حلقہ بندی کے حوالے سے مشاورت کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کریں گی ، انہوں نے مزید کہاکہ لاڑکانہ ضلع کی عوام کو بنیادی سہولتیں ان کے دروازے پر پہنچانے کی ہم پر ذمیداری عائد ہوتی ہے اور ہم وہ ذمیداری پوری کریں گے،اس موقعے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑوسمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔