نئی داخلہ مہم کے دوران پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو تعلیم د لوائیں گے‘ رانا مشہود احمد
جمعہ 3 اپریل 2015 22:36
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی داخلہ مہم کے دوران پنجاب بھر کے سکولوں میں ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو تعلیم د لوائیں گے ۔ پنجاب حکومت سکولوں کی مسینگ فیسلیٹیز پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے اور ٹیچرز کی کمی کو پورا کرکے میرٹ پر کام کیا جارہا ہے ۔پنجاب میں دنیا کا بہترین سکول سسٹم موجود ہے ۔
پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پانچ سال سے سولہ سال تک کے تمام بچوں کو پنجاب حکومت مفت تعلیم دے رہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مقصد معیارتعلیم کو بڑھانا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی آفس راجن پور کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی سی اوراجن پورغازی امان اللہ، مقامی ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری ،میناجعفر لغاری ، چیئرمین بورڈ فیض اللہ ترین ،ڈائریکٹرکالجز الطاف حسین ،اے ڈی سی ارشد گوپانگ ،ڈی ایم او عبدالرؤف ،ای ڈی او تعلیم غفار لنگاہ ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان وراجن پور چوہدری مختار اوردیگر متعلقہ آفیسران اور ایم پی اے ،ایم این اے کے نمائندگان موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.