لاہور، آٹھ سالہ بچی کی والدہ اور اس کی ولدیت کے دعویدار ہمسائے کو 6اپریل کو عدالت میں طلب کرلیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے حبس بے جا کی ایک درخواست پر آٹھ سالہ بچی کی والدہ اور اس کی ولدیت کے دعویدار ہمسائے کو 6اپریل کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔ فاضل عدالت نے یہ طلبی مقامی شہری کی جانب سے دائر ایک درخواست کی سماعت کے دوران کی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سائل آٹھ سالہ بچی(ا) کا والد ہے جسے اس کی ہمسائی سلمی نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہواہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سائل کی بچی کو اس کی ہمسائی کی تحویل سے بازیاب کرایا جائے ۔درخواست کی ابتدائی سماعت کے دورا سلمی کا موقف تھا کہ وہ بچی کی سگی والدہ ہے ۔ درخواست گزا رکا بچی سے کوئی تعلق نہیں ۔ فاضل جج نے اس درخواست پر مزید کارروائی کے لئے درخواست گزار اور بچی کی والدہ کو 6اپریل کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :