نیشنل پارٹی اور اس کا ترجما ن اپوزیشن کی پریشانیوں سے باخبر ہے، مولانا عبدالواسع

بلوچوں کے نا م پر اقتدارحاصل کرنیوالی نیشنل پارٹی مسائل سے خود کو بے خبر رکھے ہوئے ہے ،اپوزیشن لیڈ

جمعہ 3 اپریل 2015 22:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) جمعیت علما ء اسلام کے بلو چستان اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈ ر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ حیران ہے کہ نیشنل پارٹی اور اس کا ترجما ن تو اپوزیشن کے پریشانیوں سے باخبر ہے لیکن بلوچوں کے نا م پر اقتدارحاصل کرنیوالی نیشنل پارٹی جن کوبلوچوں نے ان کو تھوڑے بہت ووٹ دےئے ُان کے اضلا ع کے مسائل سے خود کو بے خبر رکھے ہوئے ہیں اواران میں زلزلے کے بعد صرف چند افراد کو امداد کی پہلی قسط تو جا ری کر دی گئی لیکن دیگر کو بے یا ر و مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے اپوزیشن باخبر صوبائی حکومت کو خبر دیتی ہے کہ زلزلے متاثرین کے گھر تاحال نہیں بنے ہوئے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز حافظ اشرف،مو لو ی محمد خان کی قیا دت میں اواران کی ایک وفد سے بات چیت کے دوران کہی انہوں نے کہاہے کہ جس طرح اپنے پارٹی کے کا رکنوں کو جن کا تعلق اواران سے ہیں کو توخوب نوا زہ گیا ہے لیکن اواران کا عام آدمی آج بھی بے یا ر و مدد گا ر حکومتی امداد کیلئے منتظر بیٹھا ہے یہاں تک کے ذاتی جیبوں کو بھرنے کیلئے بجائے کہ زلزلہ زدگان کے لئے مکانا ت تعمیر کےئے جا تے تعمیراتی عمل میں اواران گیٹ کی تنصیب کیلئے فنڈز کی فراہمی کو توحکومت نے ترجہی بنیا دوں پر رکھاہے اس طرح کے گیٹ کی تنصیب ان علا قوں میں کی جا تی ہے جہاں کی عوام کے پا س سر چھپانے کیلئے جگہ میسرہوتاکہ وہ اپنے مہما نو ں کو بھی یہ بتا سکے ان کے شہر میں بھی ایک اچھا سا گیٹ نصب ہے انہوں نے کہاہے کہ اس وقت بر سر اقتدار ڈاکڑمالک بلو چ جس کا نعرہ بلوچستان خصوصاً بلو چ قوم کے مسائل جو ان کے بقول ما ضی میں بلو چستان کے نواب سردار وزریر اعلیٰ حل نہ کر سکیں وہ اپنے کرشماتی شخصیت سے حل کرینگے لیکن اب عوام کو احساس ہو گیا ہے کہ در اصل ان کے مسائل سے زیا دہ ان کو اپنے وسائل بڑھا نے کی پڑی ہوئی ہے بکروں کے بالوں کو معشیت میں تبدیل کرنے کیلئے اسٹریلین حکومت سے تو بات کرنے وزیر اعلیٰ بلو چستان اسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی پہنچ گئے لیکن جس فاقہ حال بلو چوں جن کے نام پر آج اقتدار کے مزے لو ٹ رہے ہیں ان کی حال پرسی کیلئے اواران جا نے کی زحمت تک نہ کر سکیں ایسے میں عوام کیا خاک توقع کریں کہ ان کے دیگر دعوے حقیقت پر مبنی ہے اپوزیشن اس سلسلے میں زلزلہ متاثرین کے ہمہ وقت ساتھ ہے اور ان کو اکیھلا نہیں چھوڑا جا سکتا اوران کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے۔

متعلقہ عنوان :