ملک میں صرف حقیقی اسلامی نظام قائم کرنا ہے ، صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ

جمعہ 3 اپریل 2015 22:23

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوندزادہ نے صحبت پور میں ووٹر مہم سازی کا افتتاح کیا اس موقع پرصوبائی نائب امیر مولانا ہدایت اللہ بلوچ صوبائی جنرل سیکریٹری بشیر احمد ماندائی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا بندوں کی غلامی سے نکال کر رب کی غلامی میں دینا اور ملک میں صرف حقیقی اسلامی نظام قائم کرنا ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ اسلامی پاکستان بنا کر پرامن وخوشحال بلوچستان بنایا جائے بلوچستان کے وسائل یہاں کی عوام پر خرچ کئے جائیں جب تک ملک میں اسلامی نظام قانون ،حکومت، عدالت ، سیاست ، تعلیم ہرسطح پر نافز نہیں ہوگی تبدیلی نہیں آئیگی جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے جماعت اسلامی ملک کی منظم سب سے بڑی واحد جمہوری اسلامی پارٹی ہے جو عوام کے حقوق کی ضامن اور اسلامی نظام کی علمبردار ہے علماء کرام قبائلی عمائدین نوجوان طلبہ اور خواتین جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ خوشحالی ، امن اور ترقی کی راہ ہموار ہوسکیں انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے دروازے ہر عام وخاص کیلئے کھلے ہیں دیانتدار ،نیک صالح لوگ اور عوام الناس جماعت اسلامی میں شامل ہوکر ملک میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں عوام مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے قافلے میں شامل ہوجائیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صحت کا کوئی پرسان حال نہیں ہے جن کو آپ نے منتخب کیا وہی آپ کا استحصال کررہے ہیں جماعت اسلامی انشاء اللہ عام آدمی کی ضرورت کی چیز کوسستا کریگی حکومت آپ کے ووٹ سے بنتی ہے ہماری جماعت کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تو اسلامی نظام کے تحت کام کرینگے انہوں نے کہا کہ سالانہ 8ہزار ارب روپے ٹیکس کی چوری ہوتی ہے ہم ٹیکس کی رقم کو عوام کی فلاوبہبود پر خرچ کرینگے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے چےئر مین لیاقت علی گولہ نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثرہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اس موقع جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیرعبدالمتین اخوندزادہ صوبائی نائب امیرمولانا ہدایت اللہ صوبائی جنرل سیکریٹری بشیراحمد ماندائی اور اللہ ڈنہ منگریونے لیاقت علی گولہ کو جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے پرمبارکباد ی۔