صوبائی دارالحکومت کے گردنواح کے علاقوں کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، ملک نعیم خان بازئی

کوئٹہ کیلئے وزیرا عظم پیکج فنڈز جلد جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ

جمعہ 3 اپریل 2015 22:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم خان بازئی نے کہاہے کہ کوئٹہ کیلئے وزیرا عظم پیکج فنڈز جلد جاری کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ کوئٹہ کے دیگر گردنواح کے علاقوں کچی بیگ ہزارہ ٹاوٴن ، کچلا، نواکلی، سمنگلی نوصار ودیگر علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبے شروع کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ مہینے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کوئٹہ کیلئے پیکج کا اعلان کیا تھا تاکہ کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر سوریج سسٹم پانی کی فراہمی ودیگر منصبوں کو مکمل کرکے عوام کو بنیادی سہولیات مہیاں کیا جاسکے ۔ مگر ابھی تک وزیرا عظم پیکج کے فنڈز جاری نہیں کئے جاسکے ۔ مالی سال ختم ہونے میں بھی صرف دو ماہ کا عرصہ باقی ہے۔ مقررہ وقت سے قبل فنڈز جاری ہوئے تو کئی عوامی منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں بھی کوئٹہ کیلئے فنڈز مختص کئے گئے مگر کوئٹہ کے نواحی علاقوں کو عوام کے مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ۔ جس کے باعث کوئٹہ کے گردنواح کے علاقوں کے عوام تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔