حرمین شریفین اہل اسلام کا مرکز ، تقدس کیلئے خون دینا فرض سمجھتے ہیں، مفتی محمد سیف الدین

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے کا سوچنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے ، امیر پاکستان شریعت کونسل

جمعہ 3 اپریل 2015 22:12

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) امیر پاکستان شریعت کونسل اسلام آباد مفتی محمد سیف الدین نے کہا ہے کے حرمین شریفین اہل اسلام کا مرکز ، تقدس کیلئے خون دینا فرض سمجھتے ہیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے کا سوچنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے۔حوثی ، یمنی باغی منافق اور اسلام کے دشمن ہیں، جس طرح ابرہہ کے لشکر کو الله نے ہلاک کیا اسی طرح یمنی باغی بھی ہلاک ہوں گے۔

یمنی باغی حرم پاک پر قبضہ کی نیت سے نکلے ہیں اس لئے وہ واجب القتل ہیں۔

(جاری ہے)

دینا کے دو ارب مسلمان بلخصوص پاکستان کے مسلمان سعودی حکومت کے ساتھ اپنی جان و مال کے ساتھ حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے حاضر ہیں۔مفتی محمد سیف الدین نے مزید کہا حکومت پاکستان اور آرمی چیف نے سعودی حکومت کی حمایت کر کے جرتمندانہ موقف اختیار کر کے پاکستان اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے۔پاکستان میں جو لوگ یمنی باغیوں کی حمایت کر رہے ہیں وہ دراصل پاکستان اور اہل اسلام کے دشمن ہیں اور یہودی ایجنٹ ہیں۔ایسے منافقین پر نظر رکھنی چاہیے۔ حکومت پاکستان کو فوری طور پرافواج پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے روانہ کر دینا چائیے۔امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :