کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے جال میں بوٹل نوز نامی7 فٹ لمبی ڈولفن پھنس گئی، جسے ماہی گیروں نے فورا ہی آزاد کردیا

جمعہ 3 اپریل 2015 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کے جال میں بوٹل نوز نامی7 فٹ لمبی ڈولفن پھنس گئی، جسے ماہی گیروں نے فورا ہی آزاد کردیا۔

(جاری ہے)

بوٹل نوز نامی ڈولفن بلوچستان سے 100 کلومیٹردور کند ملیر کے سمندر میں ماہی گیروں کے جال میں پھنسی تھی۔7 فٹ لمبی ڈولفن کی حساسیت سے آگاہی کے باعث ماہی گیروں نے اسے فورا ہی جال سے آزاد کر دیا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیرمعظم خان کے مطابق پاکستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ماہی گیروں نے زندہ ڈولفن کوجال سے آزادکیا۔

متعلقہ عنوان :