محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے 141غریب فنکاروں میں 68 لاکھ، 70ہزار روپے تقسیم کرنے کی منظوری
جمعہ 3 اپریل 2015 22:07
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونِ خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی کی زِیر سربراہی مینجمنٹ بورڈ آف انڈومنٹ فنڈ برائے ضرورت مند فنکار، ادیب اور شاعر کی 14 ویں میٹنگ ڈائریکٹوریٹ کلچر میں منعقد ہوئی جس میں سیکریٹری ثقافت آفتاب میمن،، ڈائریکٹر جنرل ثقافت منظور کناصرو اور دیگر ممبران میں عبد الحمید سندھی، سرفراز راجڑ، صلاح الدین تونیو، نصیر مرزا، حسینہ معین، مصطفی قریشی اور فہمیدہ حسین نے شرکت کی۔
اجلاس میں محکمہء ثقافت کو سندھ بھر سے غریب ضرورتمند اور مستحق فنکاروں کی جانب سے موصول ہونے والی 250درخواستیں زیرغور لائی گئیں۔ جس میں سے بورڈ کی متفقہ رائے کے تحت 141 درخواستیں قبول کرلی گئیں ہیں 14.ویں میٹنگ کے تحت مستفید ہونے والے 141 ضرورتمند فنکاروں میں کل 68,70,000/- روپے تقسیم کیئے جائینگے۔(جاری ہے)
میٹنگ میں شرمیلا فاروقی نے ممبران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انڈومینٹ فنڈ کی تقسیم کہ عمل کو مزید شفاف اور بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے فنکاروں، ادیبوں اور شاعروں سے بھی درخواست کی کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے منتخب پروفارمہ مکمل مطلوبہ معلومات کہ ساتھ محکمہ ثقافت کو ارسال کریں تاکہ محکمہ ثقافت ان کی ہر ممکن مدد کرسکے کیوں کہ فنکاروں کی درخواستوں کی جانچ اور انتخاب کا دارومدار ان کے مہیا کردہ کاغذات پر ہوتا ہے۔ انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی کے محکمہ ثقافت اس کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اگر کوئی مشورہ یا رائے ہو تو اسے بلا جھجک محکمہ ثقافت کو ارسال کریں محکمہ تمام قابل عمل مشوروں پر غور کرتے ہو ئے ان کو نافذ کرنے کی کوشش کرے گا۔ منیجمنٹ بورڈ آف انڈومینٹ فنڈکی 14ویں میٹنگ کے تحت منتخب کیئے جانے والے 141 فنکاروں میں عبدالعلیم، فرید خان، عاشق اروانی، اسلم تونیو، مسمات بختاور، محمد حنیف لاشاری، غوث بخش بروہی، غفور گل، سجاد یوسف، رسول بخش درس، ستارجوگی، عزیز بانو، عبدالواحد، غلام حسین اور دیگر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.