کفری ممالک اسلام کے خلاف مختلف قسم کے سازشیں کر رہے ہیں، عبدالمومن

جمعہ 3 اپریل 2015 21:29

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) جمعیت طلباء اسلام نظریاتی بارکوال یونٹ کے کنونیئر عبدالمومن مسرور حافظ ، سعد اللہ، عبدالمتین ، حافظ صیمداد ، حافظ احوال ، اور دیگر کارکنوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ کہ آج تمام کفری ممالک ایک صف میں کھڑے ہیں اور اسلام کے خلاف مختلف قسم کے سازشیں کر رہی ہے۔ اور دینی مراکز کے ناکامی کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کرتے ہیں اور مسلمانوں کے نئے نسل کو یرغمال بنانے کیلئے انہوں نے مختلف قسم کی اسباب تیار کی ۔

(جاری ہے)

یہ سب مسلمانوں کے دین دوری کا ثبوت ہے۔ جمعیت نظریاتی حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اور نہ کسی کو اسلام کے خلاف سازش کرنے دینگے۔ نظریاتی کارکن شعائر اسلام کی حفاظت اپنے خون سے کرینگے۔ اور اپنے خون کے آخریدقطرے تک ہر ظالم سے بغاوت ، پر مظلوم کی حمایت اپنا فریضہ سمجھتے ہیں ۔ دینی مدارس و مساجد اور اسلامی درسگاہوں کی حفاظت مسلمانوں کا مشترکہ فریضہ ہیں۔ تمام مسلمان ان مدارس ومساجد اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتیں بروئے کا ر لائے جائے ۔