بھارتی وزیراعظم اولمپک گیمز 2024 اپنے ملک میں کرانے کے خواہاں
نریندر مودی سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر کی اس حوالے سے ملاقات متوقع 2024 ء میں اولمپک کیلئے بولی لگانے کیلئے تیار ہیں ، نریندر مودی
جمعہ 3 اپریل 2015 21:29
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) رواں ماہ ہندوستانی وزیرِ اعظم نریندر مودی اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی)کے صدر تھامس باک کی دہلی میں ملاقات متوقع ہے جس میں دونوں حکام کی جانب سے 2024 میں ہونے والے اولمپک گیمز کی میزبانی کے لئے ہندوستان کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 2016 اولمپکس کا انعقاد برازیل کے شہر ریو دی جنیرو میں ہو گا جبکہ 2020 اولمپکس کی میزبانی جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم مودی 2024 اولمپک کے لیے بولی لگانے کے لئے تیار ہیں اور اس بڑے ایونٹ میں ہونے والے مالی اخراجات سمیت دیگر تفصیلات جاننے کے بھی خواہش مند ہیں۔تھامس باک 27 اپریل کو دورہ ہندوستان پر آئینگے اور وہ بھی ہندوستان کو اولمپک کی میزبانی دینے کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق آئی او سی کے صدر نے ہندوستان کے حق میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ” ہم آئندہ اولمپکس ایسے ملک میں منعقد کرانے کے خواہش مند ہیں جس نے اس سے قبل اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کبھی نہیں کی اور ہندوستان میں یہ ایونٹ منعقد ہونے سے نوجوان ٹیلنٹ کو تقویت اورکھیل کو ترقی ملے گی“۔
باک نے کہا کہ ہم 1.2 ارب آباد کے حامل ملک کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہندوستان احمد آباد شہر کے نام کی بولی دینے پر غور کر رہا ہے جبکہ اس فہرست میں مضبوط امیدوار امریکا اور جرمنی پہلے ہی اپنے شہروں کے نام جمع کرا چکے ہیں۔امریکا نے بوسٹن، جرمنی نے ہمبرگ، یونان نے روم کے نام میزبانی کے لیے جمع کرائے ہیں جبکہ کینیا ، مراکش، قطر، فرانس او ر روس بھی ممکنہ طور پر بولی لگا سکتے ہیں۔یاد رہیکہ اولمپکس 2024 کی میزبانی کے لئیہندوستان کے پاس شہر کا نام جمع کرانے کا وقت رواں سال 15 ستمبر تک ہے۔2024 اولمپک کے میزبان شہر کے نام کا اعلان 15 ستمبر 2017 کو پیرو کے شہر لیما میں کیا جا ئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.