Live Updates

عمران اسماعیل کا انتخابی مہم کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا کا دورہ، متحدہ اور تحریک انصاف کے کارکن پھر آمنے سامنے

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 21:29

عمران اسماعیل کا انتخابی مہم کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا کا دورہ، متحدہ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے حلقہ این اے 246 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم کے سلسلے میں فیڈرل بی ایریا کا دورہ کیا، اس موقع پر عمران اسماعیل کے ہمراہ عارف علوی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان ایک ہوٹل میں کھانا کھانے کی سلسلے میں اکھٹے ہوئے تو اس موقع پر متحدہ کے مشتعل کارکنان بھی وہاں آن پہنچے اور دونوں جماعتوں کے کارکنان کے مابین شدید نعرے بازی شروع ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حلقہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے دوران متعدد بار دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :