پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر ا س سال اپنا کام شروع کردے گا‘ سید وسیم اختر

بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر میں تمام قسم کے بلڈ ٹیسٹ اور بلڈ کینسر کا بھی علاج ممکن ہو سکے گا‘ جماعت اسلامی پنجاب

جمعہ 3 اپریل 2015 21:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر ا س سال میں مکمل ہو کر اپنا کام شروع کردے گا،اس پراجیکٹ کے حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے مربطوط نظام بنایا جارہا ہے وہ گزشتہ روز تھیلاسیمیا وارڈ میں ایک میٹنگ سے خطاب کررہے تھے ۔

اس موقع پر پرنسپل کیو ایم سی پروفیسر ڈاکٹر اجلال حیدر رضوی ،ایم ایس وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹر ارشاد احمد ،ڈاکٹر عارف زیدی ،ڈاکٹر عطاء اللہ مظہر ،ڈاکٹر سید ساجد حسن، ڈاکٹر شیخ امین ،پروفیسر شفاء محمد ،پروفیسر رفیق درانی،ایکسئین پروانشنل بلڈنگز مرید حسین ،عمران حامد اور سید کاشف اعجاز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ 30کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے اس پرا جیکٹ سے علاقے کے اندر تھیلا سیمیا کے علاج کی حتمی سہولیات میسر آئیں گی۔

اس سنٹر میں تمام قسم کے بلڈ ٹیسٹ کی سہولت کی وجہ سے مستقبل میں ہونے والی بیماریوں کی روک تھا م میں مدد ملے گی اور بلڈ کینسر کا بھی علاج ممکن ہو سکے گا۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مذید کہا کہ اس بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرمیں مریضوں کے علاج کے لیے ملک کے معروف ڈاکٹر طاہر شمسی(کراچی)اور ڈاکٹر ضیاء الدین زبیری (سعودی عرب) کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اس موقع پر معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر سید ساجد حسن کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی بنائے گئی جو بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرکے تعمیراتی کاموں اور مشینری کے تنصیب کے کاموں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ مظہر، ،ایکسئین پروانشنل بلڈنگز مرید حسین،ڈاکٹر شیخ امین، پروفیسر شفاء محمد،ڈاکٹر عارف زیدی،عمران حامد پر مشتمل ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :