پشاور،احتساب عدالت نے خردبردکے الزام میں گرفتارایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ارشدخان کودس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا

جمعہ 3 اپریل 2015 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) احتساب عدالت نے متاثرین کی امداد میں کروڑوں روپے کی خردبردکے الزام میں گرفتارایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ارشدخان سمیت تین ملزمان کودس دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے ۔نیب خیبرپختونخوا نے باجوڑ اورمہمند ایجنسی کے آپریشن متاثرین کی امدادی رقوم میں خرد برد میں ملوث۔نیب کے مطابق ارشد خان نے بحثیت ڈی جی فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( ایف ڈی ایم اے )نے احتیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے پانچ کروڑ سے زائد امدادی رقم ہڑپ کی۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزم ارشدخان نے ساتھیوں سمیت ایک سو تیس سے زائد غیر متعلقہ لوگوں کو امدادی رقوم کے لئے اہل قراردیاتھا ،باجوڑ اور مہمند ایجنسی کے متاثرین کی بحالی کے لئے فی کس امدادی رقم چار لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جس کو جعلی طریقے سے خرد برد کیا گیا۔گرفتاری کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری ارشد خان،سراج اور عرفان اللہ کو نیب حکام نے جسمانی ریمانڈ کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا،،احتساب عدالت کی جج زرقیش ثانی نے ملزمان کا دس روزہ ریمانڈمنظور کرتے ہوئے نیب کے حوالے کیا۔

متعلقہ عنوان :