رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا نواں کانوکیشن آج اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا

ترکی کے سفیر اور ایچ ای سی کے چیئر مین کے علاوہ دیگر نامور شخصیات

جمعہ 3 اپریل 2015 21:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کا نواں کانوکیشن آج ہفتہ اسلام آباد کنونشن سینٹر میں ہوگا۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر اور ایچ ای سی کے چیئر مین کے علاوہ دیگر نامور شخصیات شرکت کریں گی اور خطاب کریں گی۔ رفاہ یونورسٹی کی انتظامیہ نے گزشتہ روز انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمنعقدہ اجلاس کی صدارت رفاہ یونیورسٹی کے پرووائس چانسلرڈاکٹر حسن محمد خان نے کی انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسی تعلیم ہے جو انسان کو اخلاق و اداب اور علمی معیار میں قوم اور مادر وطن کی خدمت کا جذبہ دے ۔

انہوں نے کہا کہ ساری دنیا رفاہ کے مشن سے اگاہ ہے یہ ایک تعلیمی مشن ہے ا ۔انہوں نے کہا کہ نئی مہارت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ دینی تعلیم اورمعاشرہ میں اسلام سے بھر پور وابستگی رفاہ یونیورسٹی کاطرہ امتیاز ہے ،یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء علمی دنیا میں جاکرادارے کا نام روشن کررہے ہیں،انہوں نے مزید کہاکہ رفاہ یونیورسٹی کا کانووکیشن ایک مسلسل راویت ہے جس کا مقصد اہل طلباء کی حوصلہ افزائی کرناہے اورمعاشرہ کے دیگر تمام نوجوان طلباء وطالبات کیلئے نمونہ کے طورپر پیش کرنا ہے

متعلقہ عنوان :